
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے 14 شہدائے پولیس کو گھر اور مالی مراعات دینے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، فرائضِ کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ملازمین کیلئے شہداء پیکج کی منظوری دی گئی، *14 شہداء پولیس کیلئے مختلف شہید پیکجز کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر نے تمام شہداء کے ورثاء کو مالی واجبات اور مراعات بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خان، ڈی آئی جی ویلفئیر محبوب راشد اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی شہید کرنے والے دہشت گردوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اجلاس کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
