کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق

توانائی Jul 9, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیو کراچی پولیس کوارٹرز میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی راحت کی 17 سالہ بیٹی ایلاف جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اے ایس آئی راحت ڈیوٹی پر جا رہا تھا اور اس نے بیٹی ایلاف سے لوڈ اسلحہ لانے کو کہا۔

پولیس کے مطابق ایلاف اسلحہ اٹھا کر لا رہی تھی کہ اس دوران اتفاقیہ گولی چل گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ بچی انٹر کی طالبہ تھی۔


ہیڈ محرر تھانہ نیو کراچی ارسلان انصاری کے مطابق واقعہ منگل کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں