ویتنام میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اضافی مراعات کا اعلان

توانائی Jul 3, 2026 IDOPRESS

ہنوئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویتنام نے کم ہوتی شرحِ پیدائش اور تیزی سے بڑھتی عمر رسیدہ آبادی کے پیشِ نظر دو بچوں کی پرانی پالیسی ختم کرنے کے ایک سال بعد نئی مراعات کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ سے نافذ ہونے والی پالیسی کے تحت دوسرے بچے کی پیدائش پر ماؤں کو 6 ماہ کے بجائے 7 ماہ چھٹی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ قبل از وقت پیدائش اور نومولود بچوں کے طبی معائنے پر حکومتی سبسڈی اور مخصوص شرائط پوری کرنے والی ماؤں کو ایک مرتبہ نقد بونس بھی دیا جائے گا۔

اس سکیم کے تحت اہل ماؤں کو زیادہ سے زیادہ 228 امریکی ڈالر تک کا بونس مل سکے گا، جو ویتنام میں اوسط ماہانہ تنخواہ کے تقریباً دو تہائی کے برابر ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں