فرانس میں آئندہ صدارتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

توانائی Jul 3, 2026 IDOPRESS

پیرس ( زاہد مصطفیٰ اعوان )فرانس میں آئندہ صدارتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔


صدر ایمانوئل میکرون کی آئینی مدت 14 مئی 2027 کو اختتام پذیر ہوگی۔فرانسیسی حکومت کے مطابق صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار، 18 اپریل 2027 کو جبکہ دوسرا اور فیصلہ کن مرحلہ اتوار، 2 مئی 2027 کو منعقد ہوگا۔


حکومتی ترجمان کے مطابق انتخابی تاریخوں کی منظوری وزراء کونسل کے اجلاس میں دی گئی، جس کے بعد 2027 کے صدارتی انتخابی عمل کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔


فرانس کے آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت صدارتی انتخابات موجودہ صدر کی آئینی مدت ختم ہونے سے 20 سے 35 دن قبل کرانا ضروری ہوتے ہیں۔ موجودہ صدر ایمانوئل میکرون کی دوسری اور آخری آئینی مدتِ صدارت 14 مئی 2027 کو ختم ہو رہی ہے، اس لیے انتخابات کا انعقاد اسی آئینی مدت کے اندر کیا جا رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں