ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ پی آئی اے، باکمال لوگ لاجواب پرواز  تھی اور ہمیشہ رہے گی: چیئرمین نئی انتظامیہ

توانائی Jun 30, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل عبور، پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ، جو کہ عارف حبیب کنسورشیم کی ایک سپیشل پرپز وہیکل (SPV) ہے، نے پی آئی اے کی ملکیت حاصل کرلی۔

یہ انتظامی منتقلی، قومی فضائی کمپنی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے عالمی سطح پر شاندار وقار کو بحال کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

پی آئی اے کی ملکیت کی تبدیلی ایک شفاف، جامع اور مسابقتی نجکاری کے عمل کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد قومی فضائی کمپنی کو نئی زندگی اور اس کے آپریشنز کو تقویت دینا ہے۔ اس ضمن میں تمام ملکی و بین الاقوامی ریگولیٹری قوانین کی پاسداری، عالمی قرض دہندگان کی رضامندی اور ضروری ٹیکس معاملات کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے بعد آج سے، پی آئی اے کی ملکیت اور انتظام، باضابطہ طور پر پاکستان کے معروف کاروباری اداروں پر مشتمل کنسورشیم کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں