پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند اوورسیز پاکستانی کی اربوں روپے کی آبائی زمینوں پر قبضہ، اداروں کو خطوط لکھ دیئے 

توانائی Jun 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے خواہشمند اوورسیز پاکستانی نے آبائی زمینوں پر قبضوں کیخلاف اداروں کو خطوط لکھ دیئے لیکن پھر بھی کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

صحافی زاہد گشکوری نے اپنے ویلاگ میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی افضل قدوس جوامریکی ریاست ورجینیا میں گزشتہ 40سال سے رہائش پذیر ہیں اور اپنا کاروبار کرتے ہیں،انہوں نے پاکستانی اداروں بالخصوص اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کے ڈائریکٹرکو خط میں کہا ہے کہ ان کی گجرخان میں 2500 کنال آبائی زمین ہے جہاں وہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگوں نے ان کی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں،ان کاکہناہے کہ یہ ان کی آبائی زمین ہے ان کی فیملی بھی پاکستان میں رہتی ہے اور وہ ہر سال 2بار پاکستان آتے ہیں۔

A US-Pakistani man approaches CM Punjab @MaryamNSharif & @CMComplaintCell & @RwpPolice. The US-based Pakistani billionaire’s explosive complaint to the Chief Minister reveals how he was being treated in Rawalpindi Division by top bureaucracy. Overseas Pakistanis' thousands of… pic.twitter.com/xJBUAS3fAb

— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) June 28,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں