
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے کے اضافے کی منظوری دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 84واں اجلاس منعقد ہوا، چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضی نے نئے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور اعدادوشمار بارے بریفنگ بھی دی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور تمام ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں نئے مالی سال 27 -2026 کے سرپلس بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی علاوہ ازیں اجلاس میں پی ایس ایل 12 کے بجٹ اور پی ایس ایل کو انتظامی و مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
