ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز ہیں، مارکو روبیو

توانائی Jun 25, 2026 IDOPRESS

کویت سٹٰی (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے 60 روزہ پابندیوں میں نرمی ایک عارضی اقدام ہے اور واشنگٹن کو توقع ہے کہ تہران معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل کرے گا۔

کویت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ایران اپنے وعدے پورے نہیں کرتا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں، جن میں پابندیوں کی بحالی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ایسا ضرور ہوگا، لیکن صدر کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ پابندیاں واپس بحال کر دی جائیں۔‘

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران واضح وعدے کیے تھے اور صدر ٹرمپ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ان وعدوں کی پاسداری ضروری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اپنے وعدے پورے کرتا ہے تو پیش رفت جاری رہے گی، بصورت دیگر امریکہ کے پاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے دیگر راستے موجود ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں