سپین میں غیرملکیوں کے لیے سنہری موقع، لاکھوں درخواستیں جمع

توانائی Jun 17, 2026 IDOPRESS

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین کا امیگریشن پروگرام غیرملکیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، تارکینِ وطن کی جانب سے قانونی حیثیت دینے کی درخواستوں کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا کہ سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کے حکومتی پروگرام کے تحت درخواستوں کی تعداد توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، جہاں اب تک تقریباً 9 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

سپین حکومت نے گزشتہ ماہ تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی رہائشی حیثیت دینے کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دی تھی لیکن صورتحال حکام کے اندازوں کے برعکس نکلی، اسپین کی وزارتِ مہاجرت کے مطابق حکومت کو اب تک موصول درخواستوں کی تعداد 9 لاکھ تک ہوچکی ہے جس میں مزید اضافہ جاری ہے۔

مہاجرین نے مہمان نوازی، بزرگوں کی نگہداشت اور دیگر شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل سکیورٹی فنڈز میں بھی اضافہ کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں