ایران امریکا جنگ پھیل جاتی تو تیسری عالمی جنگ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا: طارق فضل چوہدری

توانائی Jun 17, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا جنگ میں اسرائیل نے مکروہ کردار اداکیا، پاکستان نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی کوشش کی،پاکستان نے مسلمان ممالک کے درمیان کشیدگی روکنے میں بھی کردار ادا کیا۔

طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان نے امریکی صدر سے جنگ بندی کی درخواست کی،صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی درخواست پر جنگ بندی کی،پاکستان کی ہی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع ہوتی رہی،معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے،ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے،ایران امریکا جنگ پھیل جاتی تو تیسری عالمی جنگ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں