
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم استنبول میں کاپ کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP31) کا انعقاد 9 سے 20 نومبر 2026 تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہو رہا ہے۔
عالمی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس (World Leaders' Summit) 11 اور 12 نومبر کو ہوگا، جس کی میزبانی ترک صدر رجب طیب اردوان کر رہے ہیں۔
