
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں تاہم فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔
وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا جب چاہے حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں ایران سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، میں تیار ہوں، امریکا خطے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے اور تہران کے ساتھ نئے معاہدے کا منتظر ہے۔
