
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا حق مارا ہے، اسٹیبشلمنٹ نے شہر پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا جو کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت رفاہ عام چوک، ملیر ہالٹ میں ماڈل محلہ اور سڑکوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی ظفر احمد نے بھی خطاب کیا۔
