ایران سے مبینہ تعلقات پر امریکا کی بھارت اور ترکیہ کی کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں

چپ ٹیک Nov 5, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے ساتھ مبینہ کاروباری اور مالی روابط رکھنے کے الزام میں بھارت اور ترکیہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایرانی حکومت کی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کا حصہ ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے آپریشن ’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت لگائی گئی ہیں۔ اس کارروائی میں بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سنیل کمار شرما سے منسلک مزید 9 اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کی مسلسل مدد کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی جاتی رہیں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں