ہائی کمیشن لندن میں عوامی خدمت کی نئی روایت

چپ ٹیک Nov 3, 2026 IDOPRESS

تحریر: وقار ملک

دنیا کی سفارت کاری میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے عہدے، سرکاری منصب اور پروٹوکول سے پہچانی جاتی ہیں، لیکن کچھ شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے کردار، اندازِ گفتگو، خوش اخلاقی، معاملہ فہمی، شخصی وقار اور عوام کے ساتھ اپنے رویے کی بدولت ایک الگ شناخت قائم کرتی ہیں۔ ایسی شخصیات جہاں بھی جاتی ہیں، اپنی موجودگی کا احساس چھوڑتی ہیں اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہیں۔ پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ عثمان ٹیپو بھی ایک ایسی ہی منفرد شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے لندن میں اپنی آمد کے بعد جس انداز سے سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا، اس نے پاکستانی کمیونٹی، سماجی حلقوں، صحافتی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی توجہ حاصل کی ہے ایک وجیہہ، خوش لباس، بلند قامت، باوقار اور مدبر شخصیت، چہرے پر دل نشین مسکراہٹ، گفتگو میں اعتماد، ملاقات میں خلوص اور استقبال میں ایسی گرم جوشی جو سامنے والے شخص کو اپنا پن محسوس کراتی ہے۔ ان کا دونوں ہاتھوں سے مضبوطی کے ساتھ ہاتھ تھام کر استقبال کرنا اور پوری توجہ کے ساتھ مخاطب کی بات سننا ان کے شخصی انداز کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ بظاہر یہ ایک چھوٹا سا عمل محسوس ہوتا ہے، لیکن سفارت کاری میں یہی چھوٹے چھوٹے رویے بڑے تعلقات کی بنیاد رکھتے ہی ایک اچھے سفارت کار کی پہچان صرف یہ نہیں ہوتی کہ وہ کتنے بڑے عہدے پر فائز ہے، کتنی اہم شخصیات سے ملاقات کرتا ہے یا کتنی سرکاری تقریبات میں شریک ہوتا ہے، بلکہ اصل پہچان یہ ہے کہ اس سے ملنے والا عام شہری کیا محسوس کرتا ہے۔ کیا اسے عزت ملتی ہے؟ کیا اس کی بات سنی جاتی ہے؟ کیا اسے اپنے مسئلے کے حل کی امید نظر آتی ہے؟ کیا اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اس کے ملک کا نمائندہ اس کے ساتھ کھڑا ہے؟

اس کا مقصد یہ ہے کہ شہری اپنی مشکلات کے حوالے سے براہِ راست رہنمائی حاصل کر سکیں اور انہیں کسی سفارش، ذاتی تعلق یا بااثر شخصیت کی مداخلت کا محتاج نہ ہونا پڑے جواد احمد چھٹہ جیسے ایک خوش گفتار، خوش اخلاق اور متحرک نوجوان افسران جو عوامی مسائل کو سمجھنے اور شکایات کے ازالے کی بھرپور صلاحیت اور تجربہ رکھتے ہیں عوامی مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور ماحول کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہائی کمیشن کی سہولت صرف ایک انتظامی اقدام نہیں بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم بن سکتی ہے۔ ایک عام پاکستانی جو اپنی ملازمت، کاروبار یا خاندانی مصروفیات کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار ہو، اگر اسے اپنے ہائی کمیشن میں عزت اور سہولت مل جائے تو اس کے دل میں اپنے ملک کے ادارے کے لیے اعتماد پیدا ہوتا ہے پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر مختلف معاشی، سیاسی اور سفارتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں ہمارے سفارت کاروں کی ذمہ داری صرف حالات کی وضاحت کرنا نہیں بلکہ پاکستان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا، عالمی شراکت داروں کو اعتماد میں لینا اور ملک کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا بھی ہے۔


عثمان ٹیپو کی ترجیحات میں پاکستان کو مقدم رکھنے اور کمیونٹی کے مسائل پر توجہ دینے کا تصور ایک مثبت پیغام دیتا ہے۔ یہی وہ سوچ ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو قومی ترقی کے عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔


پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی، سیاسی، معاشی، تعلیمی اور سماجی بنیادوں پر قائم ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی نژاد شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو برطانوی سیاست، پارلیمنٹ، مقامی حکومتوں، کاروبار، طب، تعلیم، قانون، صحافت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔


یہ کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان ایک قدرتی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تو پاکستان کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بے شمار مواقع پیدا ہو سکتے ہیں عثمان ٹیپو کی لندن میں موجودگی اور ان کا عوامی رابطوں پر مبنی انداز پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک امید افزا پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کی شخصیت میں سفارتی وقار، خوش اخلاقی، ملنساری اور انتظامی فعالیت کا امتزاج نمایاں ہے۔ ان کے کام کرنے کے انداز نے یہ توقع پیدا کی ہے کہ ہائی کمیشن لندن میں عوامی خدمت اور سفارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ ملک شاہ نواز اعوان جیسے فعال انفارمیشن افسران کی معاونت، ہائی کمیشن کی پیشہ ورانہ ٹیم کی صلاحیتیں اور کمیونٹی کے ساتھ بہتر رابطے اس عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔پاکستان کو اس وقت ایسے سفارت کاروں کی ضرورت ہے جو دنیا کے سامنے ملک کا مثبت تشخص پیش کریں، قومی مفادات کا دفاع کریں، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو سمجھیں اور انہیں پاکستان کی ترقی کے لیے ایک مضبوط قوت میں تبدیل کریں ٹِپو عثمان سے بھی پاکستانی کمیونٹی کی یہی توقعات وابستہ ہیں۔

ان کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنے تجربے، شخصیت اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے سفارتی تشخص کو مزید مضبوط کریں بلاشبہ ایک خوبصورت مسکراہٹ، گرم جوش استقبال اور خوش اخلاقی کسی شخصیت کا پہلا تعارف بن سکتے ہیں، لیکن ایک عظیم سفارت کار کی اصل پہچان اس کے فیصلے، اس کی خدمات، اس کی ثابت قدمی اور عوام کے لیے اس کے عملی اقدامات ہوتے ہیں ٹِپو عثمان نے اپنی آمد کے بعد جس انداز سے کام کا آغاز کیا ہے، اس نے پاکستانی کمیونٹی میں ایک نئی توقع اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ اب وقت ان کے لیے اپنی اس ابتدائی مقبولیت کو دیرپا عوامی خدمت، مضبوط سفارتی روابط اور قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کرنے کا ہے ہمیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں ہائی کمیشن لندن ایک ایسا ادارہ بن کر ابھرے گا جہاں پاکستان کا وقار بھی بلند ہو، پاکستانی شہریوں کو عزت اور سہولت بھی ملے، کمیونٹی کے مسائل بھی حل ہوں اور برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی نئی بلندیوں تک پہنچیں۔ویل ڈن ہائی کمشنر لندن آپنے مختصر وقت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

.

اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’[email protected]‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں