عمان کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

چپ ٹیک Oct 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوگا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا، عمان کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، دورے سے مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں