کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد

چپ ٹیک Oct 13, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ایک اور بند فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی دو کم سن بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاشیں گلشن فلک ناز، بلاک جے، پلاٹ نمبر ایس تھری کی گراؤنڈ فلور پر واقع ایک کمرے کے بند اپارٹمنٹ سے ملیں۔گھر اندر سے بند تھا اور دروازے کے ہینڈل میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والی ڈمبل راڈ پھنسا کر دروازہ بند کیا گیا تھا۔


پولیس کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں 30 سے 32 سالہ شہزیب ولد نوازش علی، ان کی 28 سے 30 سالہ اہلیہ صبا، شہزیب کی 20 سے 22 سالہ بہن شمائلہ اور ان کی دو کم سن بیٹیاں شامل ہیں۔ بچیوں کی عمریں تقریباً 4 سے 5 سال اور 3 سے 4 سال بتائی گئی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں