ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

چپ ٹیک Oct 9, 2026 IDOPRESS

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد سعودی ایئرلائن کے ایک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا اور واقعے کے وقت اس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، تاہم حکام سے فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

حوثی ملیشیا نے ریاض ایئرپورٹ اور سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے ریاض کی جانب آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے، ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں