ثابت کریں ہم غلط ہیں تو معافی مانگیں گے: جنید اکبر

چپ ٹیک Oct 9, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ قیادت کے ساتھ بیٹھ کر بات کرلیں۔ ثابت کریں کہ ہم غلط ہیں تو معافی مانگیں گے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ بندوق کے زور پر نہ ہم مذاکرات کریں گے اور نہ مانیں گے۔ زبردستی کوئی ہمیں مذاکرات کے لیے مجبور نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان عمرے پر تھے تو ہماری قیادت سے رابطہ ہوا تھا۔ مولانا کی خواہش تھی کہ لانگ مارچ کی تاریخ آگے لے کر جائیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو بھی متنازع بنایا گیا، اس پر تو مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے یہ بی کہا کہ سابق فاٹا کے علاقے کے عوام بھی ہمارے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مسئلہ ہے تو صوبے کے دیگر سیاسی قیادت سے بیٹھ کر بات کریں۔ صوبے کی دیگر قیادت بھی جو فیصلے کرے گی وعدہ ہے صوبائی حکومت نافذ کرے گی۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے انٹیلی جنس بیسڈ ہونا چاہیے۔ خیبر پختونخوا کے عوام جو دہشتگردی بھگت رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ ٹھیک ہے تو پھر آپ ہماری بھی مانیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں