سری لنکا اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کا دورۂ پاکستان ،حکومت نے سیکیورٹی کیلیے فوج اور  رینجرز تعینات کردی

چپ ٹیک Oct 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورۂ پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت نے سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کردی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور رینجرزکی تعیناتی سکیورٹی اورپروٹیکشن ڈیوٹی کےلیےکی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اورچیف کمشنر اسلام آبادکی درخواست پرتعیناتی کی گئی ہے۔ فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کی گئی ہے، رینجرزکی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کےتحت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر جب کہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔

ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی3 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں