لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر

چپ ٹیک Oct 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت چاہتی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہوں، تاہم فریقین ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ کب ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا، لانگ مارچ ہمارا حق ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ’لانگ مارچ کی آڑ میں ایسے اقدامات نہیں کیے جانے چاہئیں جن سے خیبر پختونخوا کے عوام میں نفرت، تقسیم یا تناؤ پیدا ہو، یا صوبے کے مینڈیٹ، خودمختاری اور اختیارات متاثر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے خلاف کسی اقدام کی گنجائش نہیں اور ایسے اقدامات اٹھارویں ترمیم کی روح سے بھی متصادم ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے، تاحال یہ طے نہیں ہو سکا کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے وفود کے درمیان بات چیت کا اگلا دور کب ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں