ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز

چپ ٹیک Sep 10, 2026 IDOPRESS

تیونس(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیونس میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی مشہور میم کا سہارا لے لیا۔

ایرانی سفارتخانے نے یہ میم اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر اس وقت شیئر کی جب ایران نے دعویٰ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب نے 8 ستمبر کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر ایک بغیر پائلٹ امریکی ڈرون آبدوز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحری افواج نے صبح کے وقت ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران اس آبدوز کو قبضے میں لیا تھا۔

میم میں اکشے کمار کے طنزیہ و شرارتی تاثرات کو استعمال کرتے ہوئے ڈرون آبدوز کے معاملے کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں اور آئندہ انتخابات کا حوالہ دے کر ٹرمپ پر مزید طنز کیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں