
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے 27ویں ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،رجسٹرار آفس نے 27ویں ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکارکردیا۔
رجسٹرار آفس نے کہاکہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہو سکتی ہیں۔
یادرہے کہ رجسٹرار آفس اس سے پہلے بھی 27ویں ترمیم کیخلاف ایک درخواست سے انکار کر چکا ہے۔
