مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

چپ ٹیک Aug 27, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور صحت یاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کیا۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے 2024 میں کان کے پاس کینسر کی تشخیص ہوئی، جس دن مجھے کینسر کا معلوم ہوا اس دن میں نے نماز میں آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط یا برا نہیں کیا، کبھی کسی کا حق نہیں مارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کی بات لوگوں کو پتا چلی تو میرے بہت اچھے ایک دوست ہیں انہوں نے مجھے سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا کہا، اس دن کے بعد سے آج تک میں سورۃ الرحمٰن پڑھتا ہوں، مجھے لگتا ہے مجھے بچانے میں سورۃ الرحمٰن کا ایک بہت بڑا کردار ہے، پھر میرا کامیاب آپریشن ہوا اور ٹیومر نکال دیا گیا، 23 جولائی 2024 کو میری پہلی کیموتھیراپی شروع ہونے تھی اور 22 جولائی کو مجھے ڈاکٹرز نے بلایا اور بتایا کہ ہمیں کوئی بھی چیز نہیں ملی اس لیے کیموتھراپی کی ضرورت نہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں