
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نہ ہونے کے تنازع پر صدر اور وزیراعظم کو سیکرٹریز کے ذریعے کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری منظوری نہ ہونے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے، عدالت نے وزارت قانون کو بھی کل کیلئے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل تک جواب طلب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ سمری کس اسٹیج پر رکی ہوئی ہے؟
عدالت نے وفاقی حکومت سے کل تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
