مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال

چپ ٹیک Aug 10, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں معیارِ تعلیم بہتر بنانے، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی اداروں میں جدید نصاب کے فروغ کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے پنجاب میں معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے نواز شریف سکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وفد نے فروغِ تعلیم کے لیے پنجاب حکومت کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی، جس کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیرمقدم کیا، ملاقات میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں