
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہ، میچ فیس کی معلومات دینے کا حکم معطل کردیا،پی سی بی کی دوسری درخواست پر بھی حکم جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس ، الاؤنسز، پی سی بی بجٹ اور دیگر مالی فوائد کی معلومات فراہم کرنے کا حکم معطل کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انفارمیشن کمیشن کا 9جولائی کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کردیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی سی بی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔
