
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک لڑکا جاں بحق، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹھوٹھیاں والا شاہکوٹ روڈ صفدرآباد شیخوپورہ پر پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے ایک شخص کو موقع پر فرسٹ ایڈ مہیا کی جبکہ دوسرے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو صفدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 18 سالہ سفیان، 15 سالہ نعمان، جبکہ جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ سیف کے نام سے ہوئی۔
