ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ’بہترین‘ رہی: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو

چپ ٹیک Jul 29, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات ’بہترین‘ رہی۔

بی بی سی اردو کے مطابق خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ایران کے خلاف مشترکہ جنگ شروع کرنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔


بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ کے مطابق ’مثبت اور نتیجہ خیز‘ رہی۔


ٹرمپ نے بھی ملاقات کے کئی گھنٹے بعد سوشل میڈیا پر اسے ’بہت اچھی ملاقات‘ قرار دیا اور کہا کہ اس دوران ’بہت سے اہم موضوعات پر بات ہوئی‘، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔


یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب دونوں رہنما اپنے اپنے ملک میں سیاسی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو کو دوبارہ انتخاب کا سامنا ہے اور ٹرمپ کے ساتھ تعلقات میں خرابی ان کے لیے ایک سیاسی مسئلہ بن چکی ہے۔


دوسری جانب ٹرمپ پر دباؤ ہے کہ وہ اس غیر مقبول جنگ کا خاتمہ کریں جس نے معیشت کو متاثر کیا، قیمتوں میں اضافہ کیا اور نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی مشکلات پیدا کی ہیں۔


اے پی کے مطابق ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے انسٹاگرام پر انتہائی گرمجوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اجلاس میں ٹرمپ کی ’پوری سینئر ٹیم شریک تھی۔


اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے، جو ماضی میں اسرائیل پر تنقید کر چکے ہیں اور جون میں اسرائیلی حکام کو خبردار کر چکے تھے کہ عالمی رہنماؤں میں ٹرمپ ہی ان کے حقیقی دوست ہیں۔


نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں کہا: ’جب میں بہترین کہتا ہوں تو میرا مطلب رسمی تعریف نہیں ہوتا۔ یہ مکمل شراکت داری، باہمی حمایت اور اس مشترکہ مقصد کے تحت ہونے والی گفتگو تھی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہ ہوں، اور دیگر مقاصد بھی حاصل کیے جائیں۔‘


بعد میں نیتن یاہو نے جے ڈی وینس اور ٹرمپ کے ساتھ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی، جہاں ان کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی گفتگو ہوئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں