ایران نے قطر حملے میں ہلاک ہونے والے چار پائلٹوں میں سے ایک کی شناخت ظاہر کر دی

چپ ٹیک Jul 29, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی فوج نے ان چار پائلٹوں میں سے ایک کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ مارچ میں قطر میں واقع امریکی العدید اڈے پر حملے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

بی بی سی اردو کے مطابق بدھ کی صبح ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا’بریگیڈیئر جنرل مجید کاظمی، جو ایرانی فضائیہ کے ایک ایس یو 24 طیارے کے پائلٹ تھے اور جنھوں نے قطر کے العدید اڈے پر حملے میں حصہ لیا تھا، ان کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہو گئی ہے اور ان کی باقیات آئندہ چند گھنٹوں میں وطن واپس لائی جائیں گی۔‘


اس ایرانی جنگی طیارے کے پائلٹ کی ہلاکت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے خبر رساں ادارے فارس نے لکھا: ’یکم مارچ کو ایرانی فضائیہ کے دو ایس یو 24 بمبار طیاروں نے ایک کارروائی کے دوران دشمن کے جدید نگرانی کے نظاموں اور متعدد ریڈار تنصیبات کو عبور کرتے ہوئے قطر میں واقع العدید اڈے پر بمباری کی۔ تاہم واپسی کے سفر کے دوران خلیج فارس کی فضائی حدود میں ایران کے یہ عقاب دشمن کے حملے کی زد میں آ گئے۔‘


اس رپورٹ کے مطابق دیگر تین ایرانی پائلٹس کی باقیات کی شناخت اور انھیں وطن واپس لانے کا عمل بھی جاری ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں