وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت محکمہ مواصلات کے ترقیاتی کاموں سے متعلق جائزہ اجلاس

چپ ٹیک Jul 8, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت محکمہ مواصلات کے ترقیاتی کاموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو اور فنڈز کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران بریفنگ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ انیشیٹواور لوکل روڈز کیلئے 125ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں روڈ سیکٹر کے ترقیاتی فنڈز کا 99فیصد استعمال یقینی بنایا گیا، پروگرام میں 1567سکیمیں اور3400کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو دوران بریفنگ بتایا گیاکہ صرف75دنوں میں ریکارڈ1129سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں،روڈ بحالی منصوبوں میں 11ارب روپے کی بچت کی گئی،روڈ ریسٹوریشن پروگرام فیزون کی 86سکیمیں 77فیصد تک مکمل ہو چکی ہیں جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیزٹو کی 41سکیموں پر 31فیصد کام مکمل ہو گیا ہے،اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ 124سڑکیں مکمل بحال ہو گئیں۔

جائزہ اجلاس میں رنگ روڈ پر 6نئے جدید سروس ایریاز کی منظوری دی گئی،نئے سروس ایریاز سے سالانہ 50کروڑ روپے آمدن متوقع ہے،اس کے علاوہ رنگ روڈ کی خوبصورتی اور ناردرن لوپ کی بحالی کے پلان کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رنگ روڈ پر عالمی معیار کے سروس ایریاز بنائے جائیں،تمام 6سروس ایریاز دسمبر تک فعال ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں