وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

چپ ٹیک Jul 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں میں قومی اہمیت کے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا، ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوران اجلاس داخلی امن و امان اور سکیورٹی انتظامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزراء اور کابینہ ارکان کو آگاہ کر دیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں