بلوچستان میں مون سون کی پیش قدمی، 7 اور 8 جولائی کو شدید بارشوں کی پیشگوئی

چپ ٹیک Jul 8, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون کی فعال بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام اور مسافروں کو الرٹ کر دیا ہے، محکمہ کے مطابق 7 اور 8 جولائی کو صوبے کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں، جو نہ صرف زرعی سرگرمیوں کے لیے خوش آئند ہیں بلکہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی پیدا کر سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، شیرانی، کوہلو، نصیر آباد اور ڈکی اضلاع میں عام بارش کا امکان ہے جبکہ ہرنائی، لورالائی، سبی، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار، ڈیرہ بگٹی اور ان کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں