جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر آن لائن ٹیکسی چلانے والا ملزم گرفتار

چپ ٹیک Jul 4, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر آن لائن ٹیکسی چلانے والے ملزم کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے پرائیویٹ گاڑی پر غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس لگاکر آن لائن ٹیکسی چلانے والے ملزم کو پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت روحیل کے نام سے ہوئی، جو گاڑی میں سبز سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر اس کو آن لائن ٹیکسی کیلیے استعمال کررہا تھا۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد عمر نے کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لاہور نے کہا کہ جعل سازی کو روکنے کےلئے تمام آن لائن ٹیکسی سروسز اور رکشوں پر سی ایم QR پینک بٹن نصب کئے جارہے ہیں۔ پینک بٹن کی تنصیب سے عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سے بچنے کے لیے شناخت چھپانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں