
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں مدرسے کے 2 طالب علموں نے مبینہ طور پر ساتھی طلب علم کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے علامہ اقبال کالونی کے مدرسے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 سالہ طالبعلم کو قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ساتھی طالب علموں نے گلا دبا کر طالب علم شعیب کو قتل کیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے لاش نالے میں پھینک کر قاری پر قتل کا الزام لگایا، تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرکے لاش برآمد کرلی ہے۔
