کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں اپریل کے مہینے میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔  نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے

چپ ٹیک Apr 3, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں اپریل کے مہینے میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 38.6 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے سبب ماضی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ 1985 میں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 37.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

کراچی میں جمعرات 2 اپریل کی صبح مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا آغاز ہوا جبکہ دوپہر کے بعد موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

شہر میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خنک ہوگیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں