
ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈکپ 2026 میں کروشیا نے پاناما کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔
کروشیا اور پاناما کے درمیان گروپ ایل کے اس اہم میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
تاہم دوسرے ہاف میں کروشیا کی جانب سے آنتے بدیمیر نے 54ویں منٹ میں گول سکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس اہم میچ میں فتح کے ساتھ ہی کروشیا کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
اس شکست کے بعد پاناما ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ گروپ ایل میں اب ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ، گھانا اور کروشیا کے درمیان مقابلہ ہے۔
Croatia walk away with +3 points #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 24,2026
کروشیا نے اب تک2 میچز میں 3 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کروشیا ہفتے کو فلاڈیلفیا میں اپنے آخری گروپ میچ میں گھانا سے مقابلہ کرے گا، جہاں فتح کی صورت میں وہ ٹاپ ٹو میں جگہ یقینی بنا سکتا ہے۔
