
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے معاملے پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امکان ہے کہ آئندہ ہفتے چین کے شہر شین ژین میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) اجلاس کے موقع پر چینی اور روسی صدور سے ملاقات کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔
