پشاور: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا، اہلکار شہید

حیاتیات Oct 16, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں کے پولیس پوسٹ پر حملے کے دوران بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بہادر کانسٹیبل جامِ شہادت نوش کر گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حسن خیل کی سپین میلہ پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں نے غیر معمولی دلیری اور ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اس دوران شدید جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران متعدد حملہ آور دہشت گردوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہناہے کہ علاقے میں فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی سخت تلاش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں