ساف چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

حیاتیات Nov 9, 2026 IDOPRESS

ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساف چیمپئن شپ 2026 کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے مالدیپ کو 3-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈھاکا کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نجیب اللہ بیٹنی نے دو گول اسکور کیے۔

پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوتھے منٹ میں میکائل عبداللّٰہ نے پنالٹی کک پر گول بنایا، اس کے بعد نجیب اللّٰہ نے دو گول اسکور کیے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو یہی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور پاکستان نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا ازالہ بھی کردیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں