
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرم نے مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔
مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں، ڈیموکریٹس کےساتھ امیگریشن کےمعاملےپرکام کرسکتاہوں لیکن اگر ڈیموکریٹ احمقانہ چیزیں بھیجیں گے میں انہیں ویٹوکردوں گا۔
امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔
