پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

حیاتیات Nov 4, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن(ر) خالد محمود کی زیرصدارت تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رنگ روڈ پر آپریشن رواں ہفتے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور آپریشن ڈبل کے لیے ڈبل شفٹ شروع کردی گئی ہے۔

اجلاس میں تین پولیس اسٹیشن تجاوزات کی زد میں آگئے اور تینوں تھانوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس اسٹیشن آغا میر جانی شاہ، پشتخرہ، رحمان بابا کی عمارتوں کے اضافی حصے مسمار کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھڑی قمردین میں سرکاری گرلز اسکول بھی تجاوزات کی زد میں آگیا ہے، اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرون شہر ورکشاپس رنگ روڈ منتقل کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ آپریشن میں اب تک 410 کنال اراضی واگزار اور 570 تجاوزات مسمار کی گئی ہیں اور آپریشن کے دوران اب تک واگزار اراضی کا تخمینہ تقریباً 29.5 ارب روپے بتایا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں