ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر داخلہ پشاور پہنچ گئے

حیاتیات Oct 12, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سینیئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا دوپہر ایک بجے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا، عسکری حکام اور سی ٹی ڈی افسران شرکت کریں گے۔


اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں