
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کی صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا،دھرنوں اوراحتجاج کے باعث معیشت کوشدید نقصان پہنچا،خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔
