سہیل آفریدی محفوظ تحویل میں ہیں، تصدیق نہیں کرسکتا،خیبر پختونخوا میں اہداف کے پورا ہونے تک ایمرجنسی رہے گی: طارق فضل چودھری

حیاتیات Oct 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ پورے خیبرپختونخوا پر کیا گیا ہے، اس فیصلے میں جتنےبھی اتحادی ہیں وہ آن بورڈ ہیں، اطلاعات ہیں سہیل آفریدی اس وقت محفوظ تحویل میں ہیں، تصدیق نہیں کرسکتا۔

سماء کے پروگرام ’’ دوٹوک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ گورنرراج کی مدت 2ماہ ہوتی ہے،2بارتوسیع ہوسکتی ہے،کل 6ماہ ہوسکتے ہیں جبکہ ایمرجنسی کا نفاذ غیرمعینہ مدت کیلئے ہوتا ہے، جن اہداف کیلئے ایمرجنسی لگائی جاتی ہے ان کے پورا ہونے تک ایمرجنسی رہے گی۔ہ خیبرپختونخوا قیام امن اوردہشتگردی کےخاتمےکیلئےایمرجنسی لگائی گئی ہے، ہم کوشاں ہیں کہ جلد ازجلد اپنےٹارگٹ پورے کرلیں، ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ چنددنوں سے نہیں،2سے3ہفتے سے زیربحث تھا، ہم باربارصوبائی حکومت کوبتاتے رہے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں