ہم قانون کو ماننے والی جماعت ہیں، پُرامن احتجاج کریں گے: سلمان اکرم راجہ

حیاتیات Sep 10, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم قانون کو ماننے والی جماعت ہیں، پُرامن احتجاج کریں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عدالت لانگ مارچ پر کیا فیصلہ کرتی ہے، دیکھیں گے، باقی صوبوں کا اس درخواست سے کیا تعلق ہے، میرے لیے عجیب ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم براہِ راست فریق نہیں، عدالت نے ہمیں نہیں بلایا، کارکنوں کو گرفتار اور گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صورتِ حال تشویشناک ہے، پنجاب میں سینکڑوں لوگوں کو اٹھایا گیا اور مار پیٹ کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ میانوالی میں 93 سالہ بزرگ کو اٹھا لیا گیا، 1 کروڑ عوام بھی باہر نکل آئیں تو نظام گر جائے گا، جے یو آئی سے بات چیت ہوئی، اتفاق پارلیمان کی حد تک ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں