کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی: ترجمان سندھ حکومت

حیاتیات Sep 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں جنوری تا اگست جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، حکومت جرائم کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ستمبر کے شروع کے دنوں میں جرائم میں کچھ اضافہ ہوا ہے، جرائم کی روک تھام میں کہیں نہ کہیں پولیس کی کوتاہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کلفٹن میں بینک کے باہر سے شہری کو لوٹنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جرائم کی روک تھام سے متعلق وزیرِ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں