امریکی دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے: ایران

حیاتیات Jul 8, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ لاکھوں باعزت ایرانی متحد ہو کر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نہ ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی قسم کی دھمکی سے مرعوب ہوں گی، اگر دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔ اپنے دستخط کی پاسداری کریں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت بالکل واضح ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں