
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے میجر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر داسن شناکا نے آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم سیٹل اورکاس کو میچ جتوا دیا۔
اتوار کو میجر لیگ کرکٹ میں داسن شناکا نے ایک یادگار آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر کے سیئٹل اورکاس کو ٹیکساس سپر کنگز کے خلاف 9 رنز سے شاندار فتح دلوا دی۔
122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیکساس سپر کنگز کی ٹیم آخری اوور میں 107 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ موجود تھی۔ ڈونوون فریرا اور شبھم رنجانے سیٹ دکھائی دے رہے تھے۔آخری اوور میں ٹیکساس سپر کنگز کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے۔
میجر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی بولر نے 4 گیندوں پر مسلسل 4 وکٹیں حاصل کی ہوں۔
