پی ٹی آئی کا الیکشن کا بائیکاٹ سیاسی کمزوری اور انتخابی میدان سے فرار کا ثبوت ہے: طارق فضل چوہدری

حیاتیات Jul 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل چوہدری نے ایکس پر پیغام کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر الیکشن سے فرار کا فیصلہ کسی اصولی سیاست کا نہیں بلکہ سیاسی کمزوری، عوامی حمایت سے خوف اور انتخابی میدان سے فرار کا واضح ثبوت ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ خود کو بڑی نمائندہ قرار دینے والی جماعت عوام کے فیصلے سے بچنے کےلیے جواز تراش رہی ہے، اگر واقعی عوام کے حقوق اور جمہوریت پر یقین ہوتا تو میدان چھوڑنے کے بجائے عوام کے پاس جاتے، ووٹ لیتے اور اپنی بات بیلٹ کے ذریعے منواتے، انتخاب کو متنازع بنانا،اداروں پرالزامات لگانا،انتخابی عمل سےکنارہ کشی کرنا ناکام سیاسی حکمتِ عملی بن چکی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں